
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کل صبح اسلام آباد آنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کل کے پی ہاوس میں طلب کر لیا گیا ہے۔
کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہے۔
واضح رہےکہ عمران خان پشاور ہائیکورٹ سے 25جون تک راہداری ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔



