بلدیہ عظمی کراچی کو افسر شاہی کا گڑھ بنانے کی تیاریاں عروج پر

عوامی مشکلات حل کرنے کے پلان بنانے کے بجائے افسران کھپانے پر افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے

افسران کی اسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مختلف پلان پیش کئے جانے لگے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) سندھ حکومت کی جانب سے پانچ سو ایس سی یوجی افسران کو بجٹ میں شامل کئے جانے میں ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد افسران کی بظاہر بجٹ میٹنگ جس میں بجٹ ترتیب دینے کی پالیسی سمیت مالی خسارہ پر بات کی جانی تھی لیکن اس میں نہ بجٹ پر بات ہوئی اور نہ ہی مالی خسارے پر بلکہ بات ہوئی تو افسران کھپانے اور نئی پوسٹیں تخلیق کرنے پر پہلے پلان کی ناکامی کے بعد دوسرے پلان کے مطابق تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ بلدیہ عظمی کراچی میں 16 سے 18 ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹیں تخلیق کی جائیں اور کہا گیا کہ ریونیو، لینڈ، اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ، اسٹیٹ، کچی آبادی ودیگر محکمہ جات کو منقسم کرکے ڈائریکٹر جنرلز تعینات کئے جائیں، تاثر یہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس طرح کرنے سے بلدیہ عظمی کراچی کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا تجویز دی گئی کہ ڈائریکٹر جنرلز کی پوسٹیں تخلیق کرنے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے جو سفارشات مرتب کر کے پیش کرے، اس صورتحال میں جب بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو متوقع ہیں جس کے بعد منتخب کونسل تخلیق پا جائے گی ایسے میں اتنے بڑے فیصلے کرنا کسی طور بھی درست نہیں ہے مذکورہ کام منتخب کونسل کا اختیار ہے جس کا استعمال سرکاری افسران کریں تو درست نہیں ہے بہتر ہوگا کہ اتنے بڑے فیصلے کرنے کیلئے منتخب کونسل کا انتظار کر لیا جائے اور ان کے سامنے یہ تجاویز قرار داد کی شکل میں پیش کر دی جائیں تو ان کی اہمیت قانونی طور پر مضبوط ہوگی اور اسے چیلنج بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن افسران کونسل کے اختیار کو استعمال کریں گے تو اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے صرف ذاتی مفادات پر کئے جانے والے فیصلے اسوقت کسی طور بھی مناسب نہیں ہیں اگر کوشش کی جانی چاہیئے تو یہ کی جانی چاہیے کہ کونسل سروس افسران کو زیادہ اہمیت دی جائے کیونکہ وہ بہتر جانتے ہیں کہ ادارے اور عوام کی بہتری کیلئے کیا بہتر ہے جبکہ ایس سی یوجی سروسز کے زیادہ تر افسران کا تعلق کراچی سے نہیں ہوتا ہے.جس کی وجہ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ تمام ڈسٹرکٹ بھی تباہی کی جانب تیزی سے جا رہے ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں