بلدیہ شرقی کے اسکول دیگر ڈسٹرکٹ کے اسکول سے کافی آگے ہیں، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی

بلدیہ شرقی کے اسکول معیار تعلیم میں بہترین ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

تعلیمی مراکز کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن سہولیات پہنچائی جائیں گی، رحمت اللہ شیخ

بلدیہ شرقی کے طالب علموں کی صلاحیتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، رحمت اللہ شیخ

بلدیہ شرقی کے اسکول دیگر ڈسٹرکٹ کے اسکول سے کافی آگے ہیں، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی

قوم کے معمار بنانے والے افسران، اساتذہ کی قدر کرتے ہیں، فہیم خان


کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے محکمہ تعلیم نے نمایاں خدمات سر انجام دیکر بہترین معیار تعلیم کو برقرار رکھا ہے جس کی بازگشت مختلف سطح پر سنائ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمودآباد اسکول میں سالانہ تقریب نتائج وانعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر فہیم خان، ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی ومحکمہ تعلیم کے دیگر افسران واساتذہ بھی موجود تھے.
انہوں نے کہا کہ تعلیمی مراکز کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن سہولیات پہنچائ جارہی ہیں اور مزید پہنچائ جائیں گی، بلدیہ شرقی کے طالب علموں کی صلاحیتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، ٹیلنٹ ابھارنے کے لئے اساتذہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر ڈسٹرکٹ میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں لیکن بلدیہ شرقی کے اسکول اور طالب علم دیگر ڈسٹرکٹس سے کافی آگے ہیں ان کی صلاحیتیں دیکھ کر محسوس ہی نہیں ہوتا کہ یہ کسی سرکاری اسکول کے طالب علم ہیں،قوم کے معمار بنانے والے افسران اور اساتذہ کی قدر کرتے ہیں،محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں.

اس موقع پر سالانہ امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات، شیلڈز وتحائف تقسیم کئے گئے، تقریب میں طالب علموں نے ٹیبلوز، نغمے ودیگر پروگرام پیش کئے جس پر انہیں زبردست داد پیش کی گئ.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں