انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور ہم اس عبادت کو لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے سر انجام دے گے،شہنیلہ خانزادہ

کراچی:لائنز کلب کراچی کی جانب سے کنونشن کا انعقاد پی اے سی سی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جسکے مہمان خصوصی کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ادریس میمن تھے۔ جبکہ صدارت گورنر لائنز کلب وزیر حسین سہتو نے کی۔ سابق گورنر لائنز کلب امین رحمان الانہ، بشیر ایوب، محمد عاصم خان، شہنیلہ خانزادہ، عمار شارق، روزینہ وزیر سہتو موجود تھے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ادیس میمن نے کہا کہ لائنز کلب دنیا بھر کے لئے شاندار مثال ہے۔ پاکستان میں ایسے ادارے غریب و متوط طبقہ کے لئے نعمت سے کم نہیں۔ ادریس میمن صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے مذید کہا کہ کراچی کے عوام مہنگائی تلے پسے ہوئے ہیں۔ معاشی اشارے منفی ہیں انڈسٹریز تباہ ہو رہی ہیں۔ ہمیں سب کو ملکر پاکستان اور کراچی کو معاشی بحران سے نکالنا چاہئے۔ گورنر لائنز کلب وزیر حسین سہتو نے کہا کہ میڈیکل کیمپ، آئی اسپتال، راشن، ہر طرح کی خدمات میں لائینز کلب پیش پیش ہے۔سرگرمیاں اور تیز کریں گے۔ وزیر علی سہتو گورنر لائنز کلب نے مذید کہا کہ ہم صلاحیتوں کے فروغ کے لئے نوجوانوں میں انکے ٹیلنٹ کے مطابق مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد خدمات انجام دے رہی ہے۔ سابق گورنر امین الرحمان الانہ نے کہا کہ سالانہ کنونشن میں غیر ملکی لائنز کلب ممبران کی شرکت۔لائنز کلب ہر امنگ اور عوام کے لئے بین الاقومی تحفہ ہے۔ اسکالر شپ، ٹریننگ اور استعدادی صلاحیت بڑھانے کے لئے افسران کو بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ امین رحمان الانہ سابق گورنر لائنز کلب نے کنونشن کو تاریخ کا اہم ایونٹ قرار دیا۔ لائنز کلب کی تاریخ خدمات سے بھری پڑی ہے۔ بشیر ایوب، محمد عاصم خان، شہنیلہ خانزادہ، عمار شارق، روزینہ وزیر سہتو نے کنونشن میں گفتگوکرتے ہوئے کہا۔ آزاد رائٹرز فورم پاکستان کی نائب صدر لائنز کلب کی شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ لائنز کلب نیوٹرل ادارہ ہے۔ خدمات لیو کے زمانے سے کر رہی ہوں۔ سیاسی وابستگی سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ آزاد رائٹرز فورم پاکستان کی نائب صدر اور لائنز کلب کی شہنیلہ خانزادہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور ہم اس عبادت کو لائنز کلب کے پلیٹ فارم سے سر انجام دے رہے ہیں۔



