ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے سڑکوں کی بہتری کے کام جاری
سندھی مسلم سوسائٹی نزد درویشیہ مسجد سڑکوں کی استرکاری کردی گئ
ضرورت کے مطابق دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے معیاری ترقیاتی کام سر انجام دئیے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی
بجٹ پرویژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا، رحمت اللہ شیخ
رواں مالی سال میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام بلدیہ شرقی نے سر انجام دئیے، رحمت اللہ شیخ
کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام بلدیہ شرقی نے سر انجام دئیے یہ میں نہیں کہتا بلکہ ریکارڈ پر موجود اعدادوشمار اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر محمد ارشد کے ہمراہ سندھی مسلم سوسائٹی میں جاری سڑکوں کے استرکاری کے کاموں کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ علاقوں میں ترقیاتی کام سر انجام دئیے ہیں معیاری ترقیاتی کام سے ضلع شرقی کے مکین مستفید ہورہے ہیں، معیاری ترقیاتی کام سر انجام دینا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن کچھ مشکلات کے بعد اب یہ کام آسان ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ پرویژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے کو جاری رکھ کر عوام کو سہولیات پہنچانے کا عمل جاری رکھا جائے گا.



