کراچی کے ضلع وسطی میں دس روزہ مینگو فیسٹول کا آغاز

کراچی(فرقان فاروقی)ضلع وسطی کے زیر سرپرستی پاکستانی دس روزہ مینگو فیسٹول 2022 منعقد کیا جارہا ہے جسکی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ مینگو فیسٹول میں 51 اقسام کے آم رکھے گئے ہیں

فیسٹول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہ سلیم نے کیا اس موقع پر مینگو فیسٹول کا انعقاد کرنے والی سینئر افسر شعمونہ صدف کی کاوشوں کو بھی سہراہ اور کہا کہ بلدیہ وسطی کی عوام کے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ بلدیہ وسطی کے افسران ٹھنڈے کمرے میں بیٹھنے کے بجائے عوام کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیش پیش ہیں گزشتہ فیسٹول کی طرح اس مرتبہ بھی آم کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور کوشش کی جائیگی کہ آم کی رسد اور ترسیل میں کوئی کمی نہ آئے۔ 10 روزہ مینگو فیسٹول کے بعد بھی عوام الناس کیلئے آم پورا سیزن دستیاب رہیں گے۔



