سابق ڈپٹی کمشنر وسطی ایم بی دھاریجو سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ تعینات کر دئیے گئے
ضلع وسطی میں تعینات رہنے والے ایک اور افسر محمد علی زیدی ڈپٹی کمشنر کورنگی تعینات

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)محکمہ بلدیات سندھ میں ضمیر عباسی کے جانے کے بعد سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی پوسٹ میوزیکل چئیر بن گئی، پہلے عارضی طور پر سیکریٹری بورڈ تعینات کئے گئے جو کچھ عرصے اس پوسٹ پر تعینات رہے 17 مئی کو سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی حیثیت سے راجہ طارق نامی گریڈ اٹھارہ کے افسر کو تعینات کیا گیا تھا لیکن یہ تعیناتی بھی عارضی ثابت ہوئی، راجہ طارق کو گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ایسٹ تعینات کر دیا گیا ہے جس کے بعد سیکریٹری بورڈ کی پوسٹ دوبارہ خالی ہوگئی تھی لیکن فوری طور پر ایم بی دھاریجو کو سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور بلدیہ وسطی کے افسران وملازمین کی نظر میں وہ ایک متعصب افسر تصور کئے جاتے ہیں افسران وملازمین بلدیہ وسطی کے مطابق بلدیہ وسطی میں تعیناتی کے دوران اپنی متعصبانہ سوچ سے انہوں نے ایک مخصوص زبان بولنے والوں کو نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ایسے افسر کی سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ تعیناتی کراچی کے بلدیاتی اداروں کیلئے درست نہیں دکھائی دے رہی ہے انہیں ضلع کورنگی میں بھی ڈی سی تعینات کیا گیا تھا لیکن وہاں اپنی متعصبانہ دال گلتی محسوس نہ ہونے پر وہ کچھ عرصے بعد ہی وہاں سے روانہ ہوگئے جس کے بعد انہیں ڈپٹی سیکریٹری داخلہ تعینات کیا گیا تھا، بلدیہ وسطی کے افسران وملازمین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان اسوقت پیپلز پارٹی کی حلیف جماعت ہے اسے اس تعیناتی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہئے ڈپٹی کمشنر بلدیہ وسطی کی سیٹ پر تعینات رہتے ہوئے انھوں نے بلدیہ وسطی کو بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے ادارے کے بجائے انہوں نے انکوائری، معطلی اور تبادلوں وتقرری کا ادارہ بنادیا تھا من پسند افسران کی تعیناتی کیلئے ساری قوتیں لگائی گئیں لیکن وہ سب ناکام ہوئیں اب سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی حیثیت سے ایم بی دھاریجو کی تعیناتی نے ایک مرتبہ پھر بلدیہ وسطی سمیت کراچی کے دیگر بلدیاتی اداروں میں خطرے کا بگل بجادیا ہے، بلدیہ وسطی میں ہی تعینات رہنے والے ایک اور اعلی افسر محمد علی زیدی جو بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر کی پوسٹ سے فارغ ہونے کے بعد عضو معطل بنے ہوئے تھے انہیں بھی ضلع کورنگی میں ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے.



