کے ایم سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج جعلی تقرری والے تعینات ہو رہے ہیں نوٹس لیا جائے، PPP رہنما و کالم نویس، نائب صدر آزاد رائٹڑز فورم شہنیلہ خانزادہ

کے ایم سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج جعلی تقرری والے تعینات ہو رہے ہیں نوٹس لیا جائے، PPP رہنما و کالم نویس، نائب صدر آزاد رائٹڑز فورم شہنیلہ خانزادہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی پی پی رہنما و کالم نویس، نائب صدر آزاد رائٹڑز فورم شہنیلہ خانزادہ نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی اور گلزار ہجری اسکیم تینتیس میں سڑکوں کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔او صوبائی وزیر سے کہا کہ ر اسکیم تینتیس میں ٹوٹی سڑکوں، وسطی میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔شہنیلہ خانزادہ نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ کے ایم سی میں افسران کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔ سینئر ڈائریکٹر و اکنامسٹ واثق فریدی کو ایک ہی دن تقرر ہونے کے باوجود بروقت ترقی نہیں دی گئی۔جونیئر افسران گریڈ بیس حاصل کرنے کے لئے میونسپل کمشنر کو گمراہ کرکے ترقی لینا چاہتے ہیں۔ وزیر بلدیات کے احکامات کے باوجود تعیناتی نہیں کی جا رہیں۔ کے ایم سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ جعلی تقرری والے تعینات ہو رہے ہیں۔ نوٹس لیا جائے۔ پی پی پی رہنما شہنیلہ خانزادہ نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں مسائل سے آگاہی دی گئی۔پی پی پی رہنما عمار شارق بھی ہمراہ تھے۔

اسککیم تینتیس گلزار ہجری اور بلدیہ وسطی کے مسائل سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ ناصر حسین شاہ کی عوامی شکایات دور کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔ کے ایم سی میں ناانصافیوں کے عمل سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے ہمراہ پی ایس ۵۲۱، یو سی ۶۲، ۷۲ انچولی میں روڈ کارپینٹنگ کا معائنہ کیا۔ ناصر حسین شاہ سے شہنیلہ خانزادہ کی ملاقات میں پی پی پی رہنما عمار شارق اور مہیشا رضوان بھی موجود تھیں۔ شہنیلہ خانزادہ نے کے ایم سی میں پی پی پی کا ایڈمنسٹریٹر ہونے کے باوجود چومکھی کے کھیل پر افسوس کا اطہار کیا۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو، ادی فریال تالپور، وزیر اعلی سندھ سے جیالوں کے ساتھ ناروا سلوک، وزیر بلدیات کے ریفرنس کے باوجود میونسپل کمشنر کے متعصبانہ اور جارحانہ رویہ اور کئی کئی گھنٹے پی پی پی رہنماؤں کو بٹھا کر تذلیل کرنے کے عمل کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں