کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی عنقریب معاشی استحکام کی منزل پر پہنچ جائے گا،ممبر فناس سید شجاعت حسین

کراچی (پ ر ) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران و ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ادارہ کو معاشی طور پر مستحکم اور کراچی شہر کی رونقیں بحال کرنے میں افسران و ملازمین کا کلیدی کردار رہا ہے۔ ماضی قریب میں ادارہ نے شہریوں کے لئے افسران و ملازمین کی خدمات کے باعث کامیاب نئی و سستی رہائشی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔ ادارہ ہر سطح پر ملازمین کے فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل کا بھرپور استعمال کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر فنانس سید شجاعت حسین نے کے ڈی اے ریٹائرڈ ملازمین کے ظہرانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا انعقاد محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پولی کلینک کے زیر اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ماضی کی شاندار روایات کے ساتھ کے ڈی اے عروس البلاد کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ ماضی کی تلخ حقیقتوں کو پس پشت ڈال کر بہترین مستقبل کے لئے بہتر اور نئی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ماضی کی روایت کو تسلسل کی تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ ملازمین اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنی قابلیت و صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی ساکھ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی عنقریب معاشی استحکام کی منزل پر پہنچ جائے گا۔ آخر میں ممبر فنانس سید شجاعت حسین اور سیکریٹری کے ڈی اے شمس الحق صدیقی نے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی بہترین خدمات کے عوض شیلڈز پیش کیں۔ تقریب میں ممبر فنانس کے ہمراہ ڈائریکٹر فنانس شمس الحق صدیقی، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ابرار، ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال احمد صدیقی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل شکیل خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سید فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔



