کورونا لاک ڈاؤن: بحرین میں پھنسے مسافر بخیریت کراچی پہنچ گئے

پی آئی اے
کورونا وائرس کے باعث سرحدوں کی بندش کی وجہ سے بحرین میں پھنسے 150 سے زائد مسافر کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اکثر ممالک نے سفری پابندیاں عائد کی ہوئیں ہیں جس کے باعث سیکڑوں پاکستانی شہری بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں واپس وطن لانے کےلیے حکام کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاست بحرین میں پھنسے ہم وطنوں کو آج قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8292 کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بحرین سے آنے والے تمام مسافروں کو اسکریننگ اور مکمل طبی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، مسافروں کی ایمی گریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قرنطینہ کے لئے گڈاپ اور مقا می ہو ٹل منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی آئی اے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے سلسلے میں اپنا خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، 23 اپریل کو بھی بحرین سے 136 پاکستانی گلف ایئر کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet