دستیاب وسائل میں بلدیاتی سہولیات کے کچھ امور روزانہ کی بنیاد پر سر انجام دئیے جارہے ہیں، میونسپل کمشنر فہیم خان بلدیہ شرقی

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان کی ہدایت پر پارکوں کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن

گلشن اقبال اور جمشید زونز کے چھ سے زائد پارک بہتر بنانے کیلئےکام جاری

میونسپل کمشنر فہیم خان کا ورکشاپ کا دورہ، گاڑیوں کی صورتحال کا معائنہ

پارکوں،میدانوں کی بہتری اور بحالی پر مکمل توجہ دی جارہی ہے، رحمت اللہ شیخ

ضلع شرقی میں موجود پارکوں، میدانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کا مرکز بنا رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

دستیاب وسائل میں بلدیاتی سہولیات کے کچھ امور روزانہ کی بنیاد پر سر انجام دئیے جارہے ہیں، فہیم خان


کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان کی کاوشوں سے سڑکوں ودیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ پارکوں وگراؤنڈز کے انفراسٹرکچر کو درست کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، گلشن اقبال اور جمشید زونز کے چھ سے زائد پارکوں ومیدانوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے کام کئے جارہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس، ڈائریکٹرز آغا سمیر، ظفر اقبال کے ہمراہ پارکوں کی صورتحال اور کئے جانے والے کاموں کا معائنہ کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں بہتری لانے کیلئے ضلع شرقی میں موجود پارکوں، میدانوں کی بہتری اور بحالی کے ذریعے انہیں اصل شکل میں لایا جارہا ہے، پارک ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے اور گراؤنڈز صحت مندانہ سرگرمیوں کے ضامن ہیں اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے پارکوں ومیدانوں کی صورتحال کو بہتر کر رہے ہیں انہوں نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ وہ پارکوں کو ہرابھرا رکھنے کیلئے پودوں کی نرسریوں سے استفادہ حاصل کریں جبکہ پارکوں کی دیکھ بھال کیلئے عملے کو پابند کیا جائے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پارکوں کی دیکھ بھال سر انجام دیں

 علاوہ ازیں میونسپل کمشنر فہیم خان نے انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد کے ہمراہ اچانک ٹریکٹر ٹرالی ورکشاپ نیپا کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں ٹریکٹر ٹرالی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئ انہوں نے ہدایت کی کہ مٹی ملبہ اٹھانے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر خدمات سر انجام دیا جانا اچھا عمل ہے،کوشش کی جائے کہ دستیاب مشینری کی مناسب دیکھ بھال ہو تاکہ ان سے استفادہ حاصل کرنے میں کسی قسم کی مشکل درپیش نہ آئے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں