بلدیہ شرقی کی لائبریریوں میں قارئین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے، رحمت اللہ شیخ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا خالد بن ولید ہاکی گراؤنڈ اور لائبریری کا معائنہ

شفیع محمد دہلوی لائبریری کی تزئین وآرائش اور ہاکی گراؤنڈ کا معائنہ کیا گیا

بلدیہ شرقی کی لائبریریوں میں قارئین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے، رحمت اللہ شیخ

مطالعے کے رحجان کو بڑھانے کیلئے لائبریریوں میں جدت لانی ہوگی،رحمت اللہ شیخ

خالد بن ولید ہاکی گراؤنڈ قومی کھیل کا اہم ترین گراؤنڈ ہے، رحمت اللہ شیخ

ہاکی گراؤنڈ کو ہر ممکن سہولیات سے آراستہ کیا جائے، رحمت اللہ شیخ کی افسران کو ہدایت


کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ مطالعے کے رحجان کو بڑھانے کیلئے لائبریریوں کو جدت کی جانب گامزن کرنے کی ضرورت ہے، فی الوقت لائبریریوں کی حالت زار کو بہتر بنا رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن، ڈائریکٹر لائبریریز طلعت شکیل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس کے ہمراہ شفیع دہلوی لائبریری اور خالد بن ولید ہاکی گراؤنڈ کے معائنے کے دوران کیا.
شفیع دہلوی لائبریری میں تزئین وآرائش کے کام کے معائنے کے دوران انہوں نے کہا کہ لائبریریوں کے ماحول اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے بعد انہیں جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے، مینوئیل ریڈنگ کے ساتھ انٹرنیٹ ریڈنگ(ای-لائبریری) کے قیام کے ذریعے مطالعے کے رحجان کو بڑھایا جاسکتا ہے,ای لائبریری کے قیام کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائیں گے،ڈائریکٹر لائبریریز طلعت شکیل نے اس موقع پر انہیں لائبریریوں پر بریفنگ دینے کے ساتھ بہتری کے حوالے سے تجاویز سے آگاہ کیا، لائبریری سے متصل خالد بن ولید ہاکی گراؤنڈ کے معائنے کے دوران انہوں نے کہا کہ
خالد بن ولید روڈ قومی کھیل کا ایک اہم میدان ہے لہذا اسے ہر ممکنہ سہولیات سے آراستہ ہونا چاہیئے،ہاکی میں دوبارہ ماضی جیسا مقام پانے کیلئے ہاکی گراؤنڈز کا درست ہونا ضروری ہے، ضلع شرقی میں ہاکی کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ بڑے ہاکی گراؤنڈز موجود ہیں جو ان شاء اللہ ہاکی کا ماضی واپس لوٹائیں گے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں