بلدیہ شرقی میں پارکوں کی بہتری، ماحول کی بہتری کی ضمانت ہے، رحمت اللہ شیخ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا پارکوں کا معائنہ

پارکوں کے معائنے کے دوران ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

پارکوں کی صورتحال بہتر بنا کر عوام کو گھر کے نزدیک تفریحی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے شجرکاری کے ساتھ پارکوں کی صورتحال بہتر بنانا ازحد ضروری ہے، رحمت اللہ شیخ

پارکوں کی بہتری، ماحول کی بہتری کی ضمانت ہے، رحمت اللہ شیخ

کراچی:ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پارکوں سمیت دیگر شعبوں میں بھی بہتری لائ جارہی ہے، کسی ایک سمت کے بجائے کوشش کی ہے کہ عوام کو ہر سمت میں سہولیات فراہم کی جائیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس کے ہمراہ پارکوں کے معائنے کے دوران کیا.
انہوں نے مدنی مسجد پارک یوسی 5، دلکش پارک طارق روڈ اور اسامہ پارک محمودآباد میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی رفتار میں اضافہ کر کے جلد ازجلد تزئین وآرائش کے کام مکمل کریں تاکہ عوام کو ان کے گھر کے نزدیک تفریحی سہولیات میسر کی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے شجر کاری کے ساتھ پارکوں کی صورتحال بہتر بنانا ازحد ضروری ہے، پارکوں کی بہتری ماحول کی بہتری کی ضمانت ہے، مرحلہ وار ضلع شرقی کے تمام پارک تفریحی سہولیات کیلئے دستیاب ہونگے، جو پارک درست ہیں ان کی دیکھ بھال اور جو زبوں حالی کا شکار ہیں وہ اب بہتر ہوتے جارہے ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں