بلدیہ شرقی کے تدریسی مراکز کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا اسکول وترقیاتی کاموں کا معائنہ

بلوچ کالونی میں اسکول کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن

تدریسی مراکز کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

بلوچ کالونی ایلیمینٹری اسکول زبوں حالی سے بہتری کی جانب گامزن ہے، رحمت اللہ شیخ

ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار ضلع شرقی کے بیش تر علاقوں تک پہنچایا ہے، رحمت اللہ شیخ


کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ڈی ایم سی ایسٹ کے اسکولوں کو بہتر بنانے کیلئے مرحلہ وار اقدامات کئے جارہے ہیں، ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار محض علاقوں تک محدود نہیں ہے بلکہ اسکولوں، لائبریریوں اور ہیلتھ سینٹرز کی درستگی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلیمینٹری اسکول بلوچ کالونی اور پارسی گیٹ یوسی 4 میں ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی،ایس ای سلمان میمن سب انجنئیر سلیم فاروقی ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اسکول میں تزئین وآرائش کے کاموں کے معائنے کے دوران انہوں نے اسکول میں ہونے والے سالانہ امتحانات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اسکولوں کی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ طالب علموں کو ہر ممکن تدریسی سہولیات پہنچائ جائیں، پارسی گیٹ پر ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کاموں کے ذریعے مستفید کرنا چاہتے ہیں اسی لئے ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار ضلع شرقی کے بیش تر علاقوں تک پہنچا دیا گیا ہے اسی تسلسل کو جاری رکھ کر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے موجود افسران پر زور دیا کہ وہ ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ازخود جائزہ لے کر معیاری ترقیاتی کام سر انجام دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں