بلدیہ عظمی کراچی اور ڈی ایم سیز بارشوں کے منتظر

جون میں مون سون سیزن کے تحت بارشوں کا امکان

بلدیہ عظمی کراچی اور ڈی ایم سیز بارشوں کے منتظر

نالہ صفائ کے کام اپنے جوبن پر ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں

رواں مالی سال تکمیل کی جانب گامزن ہے اس سے قبل نالہ صفائی کے کام مکمل کئے جاسکتے ہیں

کراچی میں بلدیہ عظمی کراچی کو 27 بڑے نالے صاف کرنے ہیں

500 سے زائد چھوٹے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری ڈی ایم سیز کی ہے

بلدیہ عظمی کراچی کے 27 نالوں پر تاحال تجاوزات موجود ہیں

گجر نالے پر دو سال سے زائد عرصے سے تجاوزات کیخلاف کاروائی ہو رہی ہے

تاحال گجر نالہ تجاوزات سے آزاد نہیں کروایا جاسکا ہے

گجر نالے پر صنعتی مراکز بھی قائم ہیں جنہیں ختم کرنا بلدیہ عظمی کراچی کیلئے مشکل ٹاسک ہے

منظور کالونی، سولجر بازار، کلری، پچر، سونگل، اورنگی ٹاؤن نالے بھی تجاوزات کی زد میں ہیں

اورنگی ٹاؤن میں دوسال قبل خطرناک حد تک نالہ اوور فلو ہوگیا تھا

اس کی اہم وجہ تجاوزات بھی ہے

نالہ صفائی کے حوالے سے مون سون سیزن سے قبل انتظامات انتہائی ضروری ہیں

لیپا پوتی کی حد تک نالہ صفائی کا کراچی متحمل نہیں ہوسکتا

بڑے اور چھوٹے نالوں کی صفائی کے بعد امید کی جاسکتی ہے

کراچی سو ملی میٹر سے زائد بارش برداشت کرلے گا

مون سون سیزن میں ممکنہ طور پر ایک سے ڈیڑھ مہینہ باقی ہے

محکمہ بلدیات سندھ کو بلدیاتی اداروں کو مون سون سیزن کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کرنے کی ضرورت ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں