کراچی ( پ ر )ہمیں مستقبل میں ایسے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کرسکیں۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی اپنے وسائل کا بھرپور استعمال کررہا ہے۔ شہر بھر میں سندھ حکومت کے تعاون سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ نے اتوار کو شہر بھر میں جاری ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اثر ترقیاتی اسکیموں کے ہنگامی دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کو متعلقہ افسران نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی۔ سندھ گورنمنٹ ADP کے تحت شہر بھر میں تمام اضلاع میں جاری 142 سے زائد اسکیموں جن میں شاہراہوں کی تعمیر،نالہ کی تعمیر، گلیوں کی مرمت سمیت مختلف شاہراہوں پر ترقیاتی کام جاری ہے۔ شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انجینئرز کو ہدایت جاری کی کہ متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقررہ مدت سے قبل شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کیاجائے۔ علاقہ کے معززین نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے ملاقات کے دوران علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا جس کی حل کے لئے ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایت جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر فنانس سید شجاعت حسین، سپرنٹنڈنگ انجینئر طارق رفیع و دیگر افسران موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments

Pakistan Zindabad

Pak Army & Air Force Celebrated after destroying IAF JETS & Capturing Indian Pilots | Pakistan Army
Recent Posts
- ایم کیوایم پاکستان چئیرمین کا اعلان کرنے کے بعد مخمصے کا شکار مرکزی کونسل میں کسے رکھیں اور کسے چھوڑیں درد سر بن گیا،ذرائع
- غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 489 طبی عملے کے افراد سمیت 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
- Thailand’s top diplomat visits Myanmar border amid clashes, evacuations
- پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
- Israel’s war on Gaza: At least 63 killed in Gaza in last 24 hours
Recent Comments
بلدیہ شرقی کی جانب سے علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے میں ازخود بھی اقدامات بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں
ISPR ZINDABAD
دیکھے شیر کی بچی پاکستانی مونا عالَم نے کس طرح انڈین اینکر اور پینلسٹ کی کس طرح بولتی بندہ کی ہے
DG ISPR Press Conference – 27 February 2019
DG ISPR Press Conference – 22 February 2019

