پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،صدر رائٹر فورم رضوان احمد فکری

پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،صدر رائٹر فورم رضوان احمد فکری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سابق اسپیکر سندھ اسمبلی، صدر سندھ پیپلزپارٹی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے لئے مثبت قوت اور جمہوریت و آئین کی محافظ ہے۔ عمران نیازی ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار سے چمٹے رہنے اور جمہوری طریقے سے رخصتی پر دنگے فساد اور خانہ کعبہ، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسل، اور مسجد نبوی پر عمران نیازی کے ایماء پر حرکات اسکی فسطائی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ آج تک نیازی نے معافی نہیں مانگی بلکہ انکے حق میں بول کر اپنا مسخ چہرہ واضع کردیا۔ سینیٹر سابق اسپیکر سندھ اسمبلی، صدر سندھ پیپلزپارٹی نثار احمد کھوڑو نے سلیم سومرو کے صاحب زادے کی شادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

 تمام تر سازشوں کے باوجود ملک کو بحران سے نکالیں گے عمران نیازی منہ کے بل گریں گے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی و ترجمان وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی کو کلین و گرین اور ساسکی رونقوں کی واپسی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ضلو وسطی کے اجڑے پارک اب فیملی پارک ہیں۔ شہر کو بتدریج بہتری کی طرف لا رہے ہیں۔ سڑکیں ہوں یا فٹ پاتھ ترجیح ترقی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے گلستان جوہر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دستیاب وسائل اور سندھ حکومت کی مدد سے شہر میں کام کی رفتار تیز ہوئی ہے۔

ہر میدان میں کام ہورہا ہے۔ سینئر ترین رہنما پی پی پی سید سہیل عابدی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ اور پاکستان کی سیاست میں نئے رنگ ڈال کر نانا کی یاد تازہ کردی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان پر فخر ہوتا۔ انکے فکر و فلسفے کو بڑھا کر میثاق جمہوریت میں جان ڈالی جیالے اور بائیس کروڑ عوام آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سہیل عابدی نے کہا کہ تاریخی استقبال اور جیالوں کا جلسہ احتجاجی سیاست کرکے ملک کو ڈی اسٹبالائز کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ آزاد رائٹرز فورم کے صدر اور رہنما رضوان احمد فکری نے کہا کہ پی پی پی روایت شکن جماعت ہے۔ اسکی تارہیخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ وہ ہی ملک کو ہر بحران سے نکالے گی۔ رضوان احمد فکری نے کہا کہ مرتضی وہاب کے ایڈمنسٹریٹر بننے کے بعد کراچی کی ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے ملازمیں کو تنخواہ بروقت مل رہی ہے۔ انکے لئے سب دعائیں دیتے ہیں۔ پی پی پی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو اسکا کریڈٹ جاتا ہے۔ اتنے اچھے ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کیا۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ پاکستان میں قومی حکومت اور آمر سے نجات صرف پی پی پی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ عمران خان کرپٹ اور جھوٹوں کے سردار ہیں۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ اگلے انتخابات میں چاروں صوبوں میں پی پی پی کی حکومت ہوگی۔ سینئر لیبر رہنما پی پی پی حبیب جنیدی نے کہا

کہ پی پی پی کے جانثار جب تک ہیں ملک پر کوئی آنچ نہیں آسکتی۔ حبیب جنیدی،سینئر رپنما سلیم سومرو نے کہا کہ پی پی پی سب کی آن جان شان ہے۔ عمار شارق نے کہا کہ نوجوانوں کے اصل قائد بلاول بھٹو ہیں۔ ہم تاریخ بنا چکے اور بلاول بھٹو نے ملک کے عوام میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ تقریب میں سینئر سیاسی رہنما عمائدین شہر اور پی پی پی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں