ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ کا معائنہ
شدید گرمیوں کے پیش نظر شہریوں کو مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کےکیمپ کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، رحمت اللہ شیخ

شدید گرمی میں شہری گھروں سے نکلتے وقت از خود بھی احتیاط برتیں، رحمت اللہ شیخ
ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن سہولیات پہنچائ جائیں، رحمت اللہ شیخ
کراچی:ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ شدید گرمیوں میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے ضلع شرقی کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پانی، مشروبات کے ساتھ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کی سہولت پہنچانے کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے صفورہ ودیگر مقامات پر لگائے گئے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسوقت شدید گرمی ہے لہذا شہری گھروں سے نکلتے وقت بھی احتیاط برتیں کوشش کی جائے کہ گھروں سے انتہائ ضرورت کے وقت ہی باہر نکلا جائے شہری گرمی کی شدت محسوس ہونے پر کچھ دیر سائے دار مقامات پر قیام کریں انہوں نے ہدایت کی کہ جب تک ہیٹ ویو موجود ہیں کیمپوں کو قائم رکھا جائے اور کیمپس پر ہر ممکن ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اگر کوئ ہیٹ اسٹروک کا شکار مریض سامنے آئے تو اسے ابتدائ طبی امداد دینے کے بعد اسپتال روانہ کرنے کا بندوبست رکھا جائے، انہوں نے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کرنے پر متعلقہ محکمہ جات کی خدمات کو سراہا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بلدیہ شرقی میں ایسے افسران اور عملے کی خدمات حاصل ہیں جو ہر موقع پر شہریوں کی خدمات سر انجام دینے کیلئے حاضر رہتے ہیں.



