جامعیہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ میڈیا نے عالمی معیار کی پہلی دستاویزی فلم جاری کردی

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شعبہ میڈیا نے عالمی معیار کی پہلی دستاویزی فلم جاری کردی

کراچی:فلم ”روشنی ” میں بنوریہ کے تعلیمی نظام ، فلاحی اور سماجی خدمات ، وژن اور مشن کا احاطہ کیاگیا ہے
دستاویزی فلم کے اجراکا مقصد دینی درسگاہوں کی خدمات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ،اعلامیہ
کراچی (11 مئی 2022) بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ نے نئے تعلیمی سال کے داخلوں کے موقع پر عالمی معیار کی پہلی دستاویزی فلم ”روشنی ”اردو اور انگلش میں جاری کردی ،جس میں جامعہ بنوریہ کی تاریخ ،اتار چڑھاؤ اور تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کا نہ صرف احاطہ کیا گیا ہے بلکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے وژن ، مشن اور مستقبل کے اھداف کوبھی خوبصورت انداز میں فلمایا گیاہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ مدارس دینیہ میں واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کے اندر 63سے زائد تعلیمی وانتظامی شعبہ جات اور 53ممالک کے طلباوطالبات زیر تعلیم ہیں اور کئی شاخیں اندرون اور بیرون ملک میں فروغ تعلیم میں کردار ادا کررہی ہیں، پاکستانی مدارس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ بیرون ممالک کے مسلم طلبا کی توجہ کا مرکز ہے، جہاں ایک چھت کے نیچے مختلف مسالک کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ذیلی شعبہ” بنوریہ میڈیا” نے دستاویزی فلم سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں جامعہ کی تاریخ ، تعلیمی شعبہ جات، خدمات ،وژن و مشن کو خوبصورت اور جاذب انداز میں پیش کیا گیاہے،جس کے اجرا کا مقصد دینی درسگاہوں کی خدمات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ، واضح رہے مدارس دینیہ میں جامعہ بنوریہ عالمیہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جس نے اس طرح عالمی معیار کی دستاویزی فلم جاری کی ہے۔
روشنی اردو لنک
:https://youtu.be/5bKGXJnH0vo
روشنی انگلش لنک
:https://youtu.be/ZU_7njQ2cq8

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں