ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سہولیات کی فراہمی میں ہر قسم کی کوتاہی سے گریز کیا جائے، رحمت اللہ شیخ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ رحمت اللہ شیخ کا سڑک کی تعمیر کا معائنہ

افسران کو رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں ہر قسم کی کوتاہی سے گریز کیا جائے، رحمت اللہ شیخ

ترقیاتی کاموں میں معیار کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش سر انجام دی ہے، رحمت اللہ شیخ

کوشش کی ہے کہ دستیاب وسائل میں جتنے زیادہ ترقیاتی منصوبے سر انجام دئیے جاسکتے ہیں دئیے جائیں، رحمت اللہ شیخ

کراچی (پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیرومرمت کے حوالے سے ضلع شرقی میں زیادہ سے زیادہ کام کروانے کی کوشش کی ہے مزید بہتری لانے کیلئے تاحال ترقیاتی کام جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر اقبال ملاح کے ہمراہ صہبا اختر روڈ تیرہ ڈی گلشن اقبال یوسی 24 میں سڑک کی تعمیر کے کام کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں مالی سال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کریں، بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں ہر قسم کی کوتاہی سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے کوالٹی ترجیح تھی اور آئندہ بھی ترقیاتی کاموں میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کوشش کی ہے جتنے زیادہ ترقیاتی منصوبے عوام کو فراہم کئے جاسکتے ہیں فراہم کئے جائیں اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض ودیگر بھی موجود تھے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں