تاریخ بدل گئی، سپریم کورٹ میں پہلی بار ٹیلی فون کے ذریعے دلائل سنے جائیں گے

کورٹ
کورونا وبا نے دنیا کے اصول اور قواعد و ضوابط تک تبدیل کرا دیئے، سپریم کورٹ میں پہلی بار ٹیلی فون کے ذریعے دلائل سنے جائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ میں نئے عدالتی ہفتے کے لیے کیسز کی سماعت شروع ہو گئی، عدالت صرف10 کیسز کی سماعت کرے گی، اس طرح سماعت کے دوران سینیارٹی رول اپنایا جائے گا۔جج سنیارٹی کے لحاظ سے سوالات پوچھیں گے ، چیف جسٹس جان رابرٹس پہلے اور جسٹس بریٹ کاونوف ، آخر میں بات کریں گے۔ ججز کی آمد سے 5 منٹ پہلے اور ان کی آمد کے وقت بجائیجانے والی بزر بھی خاموش رہے گی، وکلا کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کال موصول ہوگی۔

کال دلائل کے آغاز سے 30 منٹ پہلے کی جائے گی ، صبح 10 بجے کورٹ آرڈر پڑھا جائے گا۔1935 میں امریکی سپریم کورٹ کی عمارت کے افتتاح کے بعد دوسرا موقع ہوگا جب ججز عدالت سے باہر ملیں گے ، اس سے پہلے 2001 میں عدالت کے میل روم میں انتھراکس ملنے پر عارضی طور پر جگہ تبدیل کی گئی تھی‎۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet