ایران کا پاکستان کے ساتھ کونسی اہم پالیسی شیئر کرنے کا اعلان؟ اہم تفصیلات آگئیں

وزیر صحت ایران ڈاکٹر سعید نامکی
وزیر صحت ایران ڈاکٹر سعید نامکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور پڑوسی ملک ہے ، ایران کی سماجی میل جول میں فاصلہ پر قومی پالیسی کو پاکستان سے شیئر کریں گے۔

معاون خصوصی برائے ظفر مرزا کی ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر نامکی سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی ، جس میں ظفر مرزا نے کورونا پر حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور ایران کے وزیر صحت نے ایران کے اقدامات پرروشنی ڈالی۔

وزیر صحت ایران ڈاکٹر سعید نامکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور پڑوسی ملک ہے، ایران نے سماجی میل جول میں فاصلہ پر قومی پالیسی بنائی ہے، ایران کی قومی پالیسی کو پاکستان سے شیئر کریں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا سےنمٹنے کےلیے بھر پور اور مؤثر اقدامات کیے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں صورتحال کی نگرانی کی جاتی ہے، وزیراعظم صورتحال کو خود مانیٹر کرتے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، ٹیلی فونک رابطہ کے دوران وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو رمضان کی مبارک باد دی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet