دُبئی میں دُنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم، بُرج خلیفہ کیسے کرے گا غریبوں کی امداد؟ جانئے اس خبر میں

بُرج خلیفہ
متحدہ عرب امارات بھی دُنیا بھر کی طرح ان دِنوں کورونا کی وبا کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بالکل ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔

لاکھوں لوگ ایسے بھی ہیں جو ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محتاج ہو گئے ہیں۔ ایسے وقت میں اماراتی حکومت نے پریشان حال افراد کی مدد کے لیے 12 لاکھ لنچ باکس تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے دُبئی میں دُنیا کا بلند ترین چندہ باکس قائم کیا گیا ہے۔ یہ چندہ باکس دُنیا کی بلند ترین عمارت بُرج خلیفہ کو بنایا گیا ہے۔

بُرج خلیفہ میں 12 لاکھ ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں، جب بھی کوئی شخص کی جانب سے 10درہم عطیہ کی رقم عطیہ کرتا ہے تو عمارت کا ایک ایل ای ڈی بلب روشن ہوجاتا ہے، اب تک 1 لاکھ 80 ہزار افراد نے 10،10 درہم کا چندہ دیا ہے، اس لحاظ اس 828 میٹر اُونچی عمارت پر 1 لاکھ 80 ہزار بلب روشن ہو گئے ہیں۔ جوں جوں مزید افراد رقم عطیہ کرتے جائیں گے،

باقی بلب بھی ساتھ ساتھ روشن ہوتے جائیں گے۔12 لاکھ لنچ پارسلز تیار کرنے کا یہ ہدف محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹو اور برج الخلیفہ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔جس کا مقصد امارات کی فلاحی مہم ”ایک کروڑ لنچ باکس“ کی مہم میں حصہ ڈالنا ہے۔ ہر شخص سے ایک لنچ باکس کے لیے 10 درہم عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس مہم میں نہ صرف لوگ انفرادی طور پر حصہ لے رہے ہیں، بلکہ کمپنیاں بھی بڑی تعداد میں عطیات دے کر سینکڑوں لائٹس روشن کروا رہی ہیں۔ اگر لوگوں کی جانب سے عطیات کے باعث برج الخلیفہ کی تمام 12 لاکھ لائٹس روشن ہو گئی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ 12لاکھ پارسلز کے لیے رقم اکٹھی کرنے کا ہدف پُورا ہو چکا ہے۔ اسی نوعیت کے منفرد اقدامات امریکا اور ماسکو میں بھی کیے گئے ہیں۔ جہاں کرونا وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیروز کو سلام پیش کرنے نیویارک میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور ماسکو میں ٹی وی ٹاور کو روشنیوں سے جگمگایا گیا ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet