
محمد یوسف اور یونس خان مقبول ترین مڈل آرڈر بلے باز قرار پائے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈریم مڈل آرڈر پلیئرز بنانے کے لیے پوسٹ پر 8 لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی راے دی۔ شائقین نے انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی کو دوسرا نمبر دیا۔ جاوید میاں داد اور یونس خان کو تصوراتی جوڑ ی کا تیسرا مقبول پلیئر ٹھہرایا گیا۔
ICYMI ⏬ https://t.co/zMJnBAZSEv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 2, 2020
شائقین کرکٹ کے ساتھ سابق اور موجودہ پاکستانی کرکٹرز بھی اس دلچسپ مہم میں راے کا اظہار کررہے ہیں۔ان میں راشد لطیف ، سرفراز احمد، اظہر علی نمایاں ہیں۔



