
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کے حکم سے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 14 سال سے کم عمر بچے یا بچی کو گھریلو کام کے لیے ملازم نہیں رکھا جاسکتا، شیریں مزاری
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے بتایا کہ مقدمہ مقتولہ کے باپ محمد اکرم کی مدعیت میں درج کیا گیا، مسکان نامی بچی ٹیمپل روڈ پر احمد شکیل بھٹی نامی شخص کے گھر ملازمہ تھی، مالک مکان اور اس کے ساتھ ملوث دیگر 2 ملزمان نے بچی پر تشدد کیا اور حالت غیر ہونے پر نیم مردہ حالت میں چلڈرن اسپتال لے کر گئے، تاہم ڈاکٹرز نے بچی کی موت کی تصدیق کردی، مالک مکان سمیت پہلے ہی تین افراد حراست میں لئے جانے چکے ہیں، زیر حراست ملزمان سے معاملے کی تفتیش جاری ہے، کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات ہرگز قابل برداشت نہیں۔



