روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

 ڈالرکی قدر میں کمی
روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کاروبار کے اختتام پر ڈالر 91 پیسے سستا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار بند ہونے پر ڈالر 182.02روپےکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 3.47 فیصد اضافہ ریکارڈ

خیال رہےکہ 7 اپریل سے ڈالرکی قیمت انٹربینک میں6 روپے سے زائدکم ہوئی ہے، انٹربینک میں 7 اپریل کو ڈالربلند ترین سطح 188.18 روپے پربندہوا تھا اور اسی روز ڈالر 189.30 روپےکی بلندترین سطح تک گیا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 1.50روپے سستا ہوکر 183.50روپےکاہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet