روس نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا

افغانستان
روس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان سفارتکار جمال گروال کو ماسکو میں افغان ناظم الامور تسلیم کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی روسی صدر پیوٹن کے بچوں پر پابندیوں کا اعلان

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخروا کےمطابق اقدام دوطرفہ تعلقات کی مکمل بحالی کی جانب قدم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے بین الاقوامی برادری نے افغانستان کی نئی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ طالبان کے اقدامات دیکھنے کے بعد کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet