اسرائیلی وزیر اعظم نے دورہ بھارت ملتوی کردیا

وزیر اعظم نفتالی بینیٹ
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دورہ بھارت ملتوی کردیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کورونا میں مبتلا ہونے پر موجودہ ہفتے کے لیے طے شدہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔

بینیٹ کے دفتر سے جاری شدہ ایک بیان کے مطابق ان کی صحت یابی کے بعد اس دورے کا وقت نئے سرے سے طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی یوکرینی صورتحال اور جاری جنگ پر افسوس کا اظہار

اسرائیلی سربراہ حکومت کو بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی دعوت پر تین روزہ دورے پر بھارت جانا تھا۔ 

پیر کے روز ان کا کورونا وائرس کی جانچ کے لیے کرایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا تھااور اس وقت وہ قرنطینہ میں ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet