بھارت، حیدرآباد میں اسکریپ دکان میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

حیدرآباد
بھارتی شہر حیدرآباد میں اسکریپ کی دکان میں آگ لگنےسے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد میں اسکریپ کی دکان میں آگ لگنےکی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے، عمران اسماعیل

میڈیا رپورٹس کے مطابق دکان میں آگ لگنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جھلس گئے جب کہ ایک مزدور بچ نکلنے میں کامیاب رہا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet