خواتین کی عزت وآبرو کا تحفظ اور معاشرے کے ہر طبقے میں ان کے مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی افشاں رباب

خواتین کی عزت وآبرو کا تحفظ اور معاشرے کے ہر طبقے میں ان کے مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی ،بنایا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی افشاں رباب

مارشل آرٹ جاپانی ثقافت کاحصہ ہے پاکستانی خواتین خصوصا پاکستانی طالبات کو چاہیے وہ اپنے دفاع اس کی تربیت حاصل کریں، قونصل جنرل کاتسونوری آشید

کراچی(پ ر) جاپان کے کراچی میں تعینات قائمقام قونصل جنرل کاتسونوری آشیدنے کہا ہے کہ خواتین خواہ کسی بھی مذہب،زبان یاطبقہ سے تعلق رکھتی ہوں ہمارے لئے قابل احترام ہیں اورانہیں ہرصورت عزت کی نگاہ سے دیکھاجانا چاہیے ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلدیہ جنوبی کراچی کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں خواتین کے تحفظ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے وائس چیئرمین سید نجمی عالم، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید، میونسپل کمشنر اخترعلی شیخ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ساؤتھ عبدالغفار آرائیں سمیت طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد شریک تھی جاپان کے قائمقام قونصل جنرل کاتسونوری آشید کاکہنا تھا کہ مارشل آرٹ جاپانی ثقافت کاحصہ ہے پاکستانی خواتین خصوصا طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے اس کی تربیت ضرورحاصل کریں اس ضمن میں سوشل میڈیا پر دستیاب ٹریننگ سیشنز سے بھی استعفادہ کیا جاسکتا ہے معاشرے کے اتنے اہم موضوع پر تقریب کے انعقاد پر بلدیہ جنوبی کی ایڈمنسٹریٹر اور انتظامیہ کومبارکباد پیش کرتا ہوں ا یڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد خواتین کو سیلف ڈیفنس کے سلسلے میں آگاہی فراہم کرناہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر تشویشناک حد تک خواتین کو ہرساں کئے جانے کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہمیں معاشرے کی ہر عورت کو یہ پیغام دیناہے کہ وہ اپنے پر ہونے والی کسی بھی قسم کی زیادتی کو برداشت کرنے اور ہراسمنٹ کاشکارہونے کے بجائے اپنے دفاع کو ترجیح دے حکومت سندھ کاوژن ہے کہ خواتین کی عزت وآبرو کا تحفظ اور معاشرے کے ہر طبقے میں ان کے مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے قائمقام قونصل جنرل کاتسونوری آشیدا کی تقریب میں شرکت پر ان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر افشاں رباب سید کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے مابین بے مثال دوستی کامظہر ہے ایڈمنسٹریٹربلدیہ جنوبی نے پاکستان ورکرز اینڈ ایمیچر اسپورٹس فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ یقینا آپکی یہ کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی بلدیہ جنوبی ہرممکن طریقے سے آپکی ان کاوشوں میں بھرپورتعاون کرے گی حکومت سندھ محکمہ تعلیم کی چیئرپرسن اینٹی ہراسمنٹ سیل داکٹر سکینہ سموں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو ان کے تحفظ کے حوالے سے بنائے گئے ملکی قوانین سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ڈائریکڑ جنرل سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ضمیراحمد کھوسو کاکہنا تھا کہ گھریلو، ملازمت پیشہ اور تعلیم سے وابستہ خواتین کوکئی چیلنجز کاسامنا کرنا پڑتا ہے ایسی تقاریب ان میں خوداعتمادی اور اپنے تحفظ کے شعور کی بیداری میں سنگ میل ثابت ہوں گی تقریب سے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر باسط انصاری،عالیہ سارم برنی اور تقریب کے آرگنائزنگ چیئرمین غلام یاسین نے بھی خطاب کیا اس موقع پرپاکستان ورکرز اینڈ ایمیچر اسپورٹس فیڈریشن کیجانب سے سید سخاوت علی نے عملی مشق کراکے خواتین کو سیلف ڈیفنس سے متعلق آگاہی فراہم کی تقریب میں بلدیہ جنوبی کے محکمہ تعلیم کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے ملّی نغمے اورٹیبلوز پیش کئے اس موقع پر مہمانوں کو بلدیہ جنوبی کیجانب سے سندھ کی روایتی اجرک اور کیپ پہنائی گئی اور سوینیرزپیش کئے گئے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں