ارجنٹائن: مشہورفٹبالر پاؤلو دیبالا کا چوتھی بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

 مشہورفٹبالر پاؤلو دیبالا
ارجنٹینا کے مشہور فٹ بالر پاؤلو دیبالا کا چوتھی بار کیا جانے والا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے مشہور کلب یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی اور ان کی دوست اوریانا گزشتہ 6 ہفتوں سے وائرس کا شکار ہیں۔

برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاؤلو نے مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مرحلہ وار 4 مرتبہ ٹیسٹ کرائے، جو مثبت ہی آئے، تاہم ان کی صحت بہتر ہے اور وبا کی علامات بھی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں۔

کرونا وائرس سے متعلق اپنے تازہ بیان میں فٹبالر کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی لیکن اب صحت یاب ہوں لیکن وائرس اب بھی جسم میں موجود ہے جو ممکنہ طور پر جلد ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پاؤلو نے ٹوئٹر کے ذریعے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف کیا تھا۔ ارجنٹینا کے 26 سالہ سٹار فٹبالر دیبالا یوونٹس کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو وائرس کا شکار ہوئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet