ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں،اہلیان حسین ہزارہ گوٹھ حسین

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی ہدایت پر حسین ہزارہ گوٹھ میں پارک کی تعمیر کا کام جاری

تفریحی وصحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

حسین ہزارہ گوٹھ یوسی 27 میں پارک کی تعمیر ڈی ایم سی ایسٹ کا نمایاں کام ہے، اہلیان حسین ہزارہ گوٹھ

نجی ایسوسی ایشنز کی جانب سے پارک کی تعمیر پر تہنیتی خطوط کا اجراء

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں،اہلیان حسین ہزارہ گوٹھ

حسین ہزارہ پارک، تعمیر سے قبل منفی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا تھا،اہلیان ہزارہ حسین گوٹھ

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی کاوشوں سے ترقیاتی کاموں کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے، تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافے کیلئے پارکوں کی درستگی کا عمل میں بھی جاری ہے، حسین ہزارہ گوٹھ یوسی 27 گلشن اقبال میں عوام کا دیرینہ مسئلہ حل طلب بناتے ہوئے پارک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے مذکورہ پارک منشیات سمیت دیگر منفی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا تھا جسے وا گزار کروا کر اب پارک کی تعمیر کا کام تیزی سے سر انجام دیا جارہا ہے، حسین ہزارہ گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے مذکورہ پارک کی تعمیر کو زبردست الفاظ میں سراہا جارہا ہے اس سلسلے میں تہنیتی خطوط کا اجراء کر کے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کو سراہا گیا ہے جس میں اہلیان حسین ہزارہ گوٹھ نے کہا کہ پارک کی تعمیر انتہائ خوش آئند امر ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے نمایاں کام کر رہے ہیں، مذکورہ پارک کی تعمیر اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ یہ پارک تعمیر سے قبل منفی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا تھا جس سے بچے ونوجوان متاثر ہورہے تھے لیکن اب اسے وا گزار کروا کر خوبصورت پارک بنایا جارہا ہے جو کہ ڈی ایم سی ایسٹ کا نمایاں کام ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا کہنا ہے کہ تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں زبوں حال پارکوں کو درست کرنا اولین ترجیح ہے، حسین ہزارہ گوٹھ میں پارک کی تعمیر پر اہلیان محلہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائ فرمائ اور یقین دلاتا ہوں کہ ضلع شرقی میں پارکوں سمیت دیگر ترقیاتی عمل کو جاری رکھا جائے گا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں