اسرائیلی وزیراعظم کا اپریل میں پہلا بھارتی دورہ

 وزیر اعظم نفتالی بینیٹ
اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر اپریل کے شروع میں ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، بھارت نے 1992 میں تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا۔

دورے کے دوران بینیٹ، پی ایم مودی اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران سے ملاقات کے ساتھ ملک میں یہودی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اکتوبر میں اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کی مسجد میں نمازیوں پر کلہاڑی سے حملہ

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا، دو طرفہ تعلقات استوار کرنا اور معاشی، تجارتی و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کرنا ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، بھارت نے 1992 میں تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ہمیشہ امن برقرار رکھنے اور جنگ کی مخالفت کے لیے کھڑے رہے ہیں: چینی وزیر خارجہ

بھارتی میڈیا کے مطابق برسوں سے، دوطرفہ تعلقات دفاع اور زراعت کے گرد گھومتے رہے ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں، دونوں شعبوں کے وسیع میدان میں تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم مل کر اپنے تعاون کو دوسرے شعبوں میں وسعت دیں گے، جدت اور ٹیکنالوجی، سیکورٹی اور سائبر سے لے کر زراعت اور موسمیاتی تبدیلی تک۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet