محکمہ بلدیات میں حالیہ تبدیلی، تبادلوں کا پیش خیمہ ہے

کراچی کےبلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرز کی تبدیلیاں متوقع

محکمہ بلدیات میں حالیہ تبدیلی، تبادلوں کا پیش خیمہ ہے

کورنگی، جنوبی، غربی اور ملیر کے ایڈمنسٹریٹرز اور شرقی،جنوبی، وسطی کے میونسپل کمشنرز تبدیل ہوسکتے ہیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) محکمہ بلدیات میں ہونے والی حالیہ تبدیلی کے بعد کراچی کے ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرز کی تبدیلیوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ میں موجودہ سیٹ اپ کی سفارش پر لگنے والے ایڈمنسٹریٹرز ومیونسپل کمشنرز تبدیل ہونے کے امکانات ہیں ذرائع کے مطابق بلدیہ کورنگی، جنوبی، غربی اور ملیر کے ایڈمنسٹریٹرز کی تبدیلیوں کے امکانات ہیں جبکہ بلدیہ شرقی، جنوبی، وسطی اور غربی کے میونسپل کمشنرز بھی تبدیل ہوسکتے ہیں بقایا بچنے والے اضلاع میں بلدیاتی سیٹ اپ قائم رہے گا امکان یہ بھی ہے کہ کچھ بلدیاتی اداروں کے سپریٹنڈنگ انجنئیرز مکینیکل اینڈ انجنئیرنگ اور بلڈنگز اور روڈز بھی تبدیل کئے جائیں گے ابتداء میں بیان کی گئی وجہ کے ساتھ اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی آمد سے قبل بلدیاتی اداروں میں ایسے افسران تعینات کئے جارہے ہیں جو تیزی سے ترقیاتی کام سر انجام دینے کی استطاعت رکھنے کے ساتھ کرپشن میں کم سے کم ملوث ہوں تاکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کو اپنی جانب راغب کیا جاسکے اسوقت کراچی میں ترقیاتی عمل میں کچھ بہتری بھی دیکھنے میں آرہی ہے لیکن اس کا دائرہ کار ضلع شرقی کے سوا دیگر اضلاع میں کم ہے اسی دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے انتظامی افسران کے ساتھ تکنیکی مہارت رکھنے والے افسران کی تبدیلیاں متوقع ہیں،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو بھی متنبہ کیا جاچکا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر کر کے ایسے کام سر انجام دیں جو دکھائ دیں ممکنہ طور پر مذکورہ دونوں بورڈز میں بھی بڑے پیمانے پر افسران کی تبدیلیاں متوقع ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں