بلدیہ شرقی اور پازیٹیو انٹرنیشنل کے اشتراک سے فیسٹیول کا انعقاد

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر میری ٹائم میوزیم میں فیسٹیول کا انعقاد ہوگا

فیسٹیول ڈی ایم سی ایسٹ اور پازیٹیو انٹرنیشنل کے اشتراک سے کیا جائے گا

فیسٹیول کی تیاری کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا میری ٹائم میوزیم کا دورہ

فیسٹیول یوم پاکستان کے حوالے سےشہریوں کیلئے تحفہ ہوگا، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے پاکستان رینجرز سندھ کے میجر محمد عمران حیدر چیف آرگنائزر سلیم احمد چانڈیو اور سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن ودیگر کے ہمراہ یوم پاکستان کے حوالے سے 23 مارچ کو میری ٹائم میوزیم میں ہونے والے فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا دورے کے دوران انہیں فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے بریفنگ دی گئ،فیسٹیول کے انعقاد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں فیسٹیول ڈی ایم سی ایسٹ اور پوزیٹیو انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں شہریوں کیلئے لائیو میوزک، اسکول ٹیلنٹ شو، مینا بازار، کڈز فن ایریا، روایتی فوڈ جیسے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا کہ فیسٹیول عوام کو محظوظ کرنے کا بہترین ذریعہ ہوگا جو کہ شہریوں کیلئے ایک تحفہ ثابت ہوگا، یوم پاکستان کی یاد میں شہریوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ ملک قربانیوں اور مقصد کی تکمیل کے حصول میں جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے اور ہمیں ملکر اس کی بقاوسلامتی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں