عارضی سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی تعیناتی عمل میں آگئی

ریویو پٹیشن کے فیصلے کے بعد ضمیر عباسی کی واپسی کا حتمی فیصلہ ہوسکے گا
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)روز روز سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کی تعیناتی کی افواہوں نے دم توڑ دیا، سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کو عدالتی حکمنامے کے نتیجے میں کام کرنے سے روکے جانے کے بعد روزانہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فلاں افسر کو سیکریٹری بورڈ تعینات کیا جارہا ہے لیکن کسی کی تعیناتی عمل میں نہ آسکی 17 مارچ کو اچانک ایک حکمنامے کے نیتیجے میں رشید بروہی نامی افسر کو عارضی طور پر سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ اوایم جی سروسز کے گریڈ اٹھارہ کے افسر ہیں اور لوکل گورئمنٹ سندھ میں پہلے ہی بطور ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، مذکورہ حکمنامہ عارضی تعیناتی کا جاری ہوا ہے جسے لک آفٹر چارج کہا جاتا ہے اور حکمنامے میں بھی درج ہے کہ رشید بروہی کی تعیناتی لک آفٹر ہے جو کہ ضمیر عباسی کیخلاف عدالتی کاروائ کی وجہ سے عمل میں لائ گئ ہے، ضمیر عباسی نے عدالتی فیصلے پر ریویو پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس کے فیصلے کے بعد یہ طے ہوسکے گا کہ وہ اپنی پوسٹ پر برقرار رہیں گے یا کسی اور کو مستقل بنیادوں پر سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ تعینات کیا جائے گا.



