سینئر کرائم رپورٹر ریحان چشتی سے ڈی ایس پی کورنگی کی بدتمیزی کا وزیر اعلیٰ سندھ نوٹس لیں ۔ عمران علی شاہ ۔
وڈیو میں ڈی ایس پی کی فرعونیت واضح ہے، آزادی صحافت کی خلاف ورزی پر انکوئری کرائی جائے ۔ جنرل سیکرٹری لبرا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی کازوئے پر سینئر صحافی ریحان چشتی سے ڈی ایس پی کی بدتمیزی اور موبائل چھیننے کی لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے شدید مزمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت کے خلاف اور صحافی کو پیشہ ورانہ فرائض سے روکنے کی سازش قرار دیا ہے ۔ ریحان چشتی اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنے موبائل سے پولیس کی جانب سے ٹرکس روکنے اور ان کے کاغذات و تلاشی کی ویڈیو بنا رہے تھے ۔ ریحان چشتی سینیئر کرائم رپورٹر ہیں اور ایک مقامی چینل سے وابستہ ہیں, مگر ڈی ایس پی نے ان سے کہا کہ یہ میرا علاقہ ہے اور مجھ سے اجازت لیے بغیر یہاں ویڈیو کیوں بنائی ۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو دیکھ کر ڈی ایس پی کی فرعونیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
لبرا کے عہدیداران کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ صحافی کا کام ہر اچھے اور برے کام کو عوام تک پہنچانا ہے اور رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کی موجودگی میں ڈی ایس پی کی صحافی سے بدتمیزی اس کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کر رہی ہے ۔ جنرل سیکرٹری لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن عمران علی شاہ اور دیگر عہدیداران نے اس واقعے کی شدید مزمت کی اور وزیر اعلیٰ سندھ ، سے مطالبہ کیا کہ وہ مزکورہ ڈی ایس پی کو معطل کر کے وردی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی انکوائری اعلیٰ سطح پر کروائیں ۔



