سیاسی پرچم لگا کر ترقیاتی کاموں کی انجام دہی

سیاسی پرچم لگا کر ترقیاتی کاموں کی انجام دہی

وقت اور سیاسی پارٹیاں بدل گئیں لیکن طرز عمل وہ ہی پرانا ہے

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سیاسی پرچم لگا کر ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہیں

صفائ ستھرائی کی گاڑیوں پر بھی سیاسی پرچم لگائے جارہے ہیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)کراچی میں سیاسی کلچر تبدیل ہوگیا لیکن طرز عمل آج بھی پرانا دکھائی دے رہا ہے، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف مختلف نوعیت کے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہیں ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والی مشینری پر پرچم لگائے جارہے ہیں جس سے ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں جب ترقیاتی کاموں کی مشینری پر صرف ایک ہی پارٹی کے پرچم دکھائی دیتے تھے اب یہ عمل ماضی کی سیاسی پارٹی کے بجائے دو اور سیاسی پارٹی سر انجام دے رہی ہیں صفائی ستھرائی کیلئے آنے والی مشینری پر بھی دھڑلے سے سیاسی پرچم لگائے جارہے ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چاہے کسی بھی سیاسی پارٹی کا پرچم مشینری پر ہو ہمیں اس سے غرض نہیں ہے ترقیاتی کام اور بلدیاتی مسائل حل ہونے چاہیئں

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں