بلدیہ شرقی کے بعد بلدیہ وسطی کے ڈائریکٹر اشتہارات

بلدیہ شرقی کے بعد بلدیہ وسطی کے ڈائریکٹر اشتہارات بھی متحرک

جس اشتہاری مواد کی ادائیگی نہیں کی گئی وہ اشتہار نہیں لگنے دیا جائے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ وسطی کے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ نے اشتہاری کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ ایسے اشتہارات کو فوری طور پر ہٹالیں جس کی ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں، جبکہ بلدیہ شرقی کے ڈائریکٹر اشتہارات نے تمام اشتہاری کمپنیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ خطرناک اشتہاری بورڈز ہٹادیں بصورت دیگر ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلدیہ وسطی کے ڈائریکٹر اشتہارات نے اشتہاری کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ ایسے تمام اشتہارات ہٹادیں جس کی مجاز اتھارٹی کی منظوری حاصل نہیں کی گئی ہے اور ایسے تمام اشتہاری مواد کو ہٹادیا جائے جن کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں ہیں ضلع وسطی کی مختلف جگہوں پر جابجا ایسے اشتہارات لگے ہوئے ہیں جن کی قانونی طور پر اجازت نہیں لی گئی ہے لہذا ایسے اشتہاری مواد نہیں ہٹائے گئے تو متعلقہ اشتہاری کمپنی کیخلاف ایف آئ آر درج کروانے کے ساتھ دیگر ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈائریکٹر اشتہارات بلدیہ وسطی نے کہا ہے کہ جن کمپنیوں نے ادائیگیاں کر رکھی ہیں وہ دستاویزات فراہم کریں تاکہ ان کا جائزہ لیا جائے کہ وہ درست ہیں یا نہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق جو دستاویزات فراہم کی جائیں گی وہ ہی درست تسلیم کی جائیں گی انہوں نے دستاویزات ڈائریکٹر اشتہارات کو فراہم کرنے کا کہا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں