کاسمیٹک ترقیاتی کام شہر کا انفراسٹرکچر نگل گئے

کاسمیٹک ترقیاتی کام شہر کا انفراسٹرکچر نگل گئے

ترقیاتی کاموں کا معیار چیک کرنے کیلئے صوبائی سطح پر کمیٹی کا قیام ناگزیر ہوگیا

ڈسٹرکٹ کی سطح پر ترقیاتی کاموں کا معیار جانچنے کا اختیار علاقائی معززین کی کمیٹی کو ہونا چاہیئے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)کراچی میں کاسمیٹک ترقیاتی کاموں نے بگل بجا دیا ہے کہ بار بار ترقیاتی کاموں کی بجائے شہری ایک مرتبہ طویل عرصے تک قائم رہنے والے ترقیاتی کاموں کے متمنئ ہیں، گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے کراچی میں جو ترقیاتی کام سر انجام دئیے جارہے ہیں ان کا معیار اس قدر گھٹیا ہے کہ وہ چھ مہینے تک بھی قائم نہیں رہ پارہے ہیں دوسری اہم وجہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے بعد اس کو زیر زمین کاموں کیلئے کھودنا ہے جس کے پیچھے منظم کرپشن کے عوامل کارفرما ہیں، زیادہ تر ترقیاتی کاموں سے قبل متعلقہ اداروں کو انتباہ کئے بغیر سڑکیں ودیگر ترقیاتی کام سر انجام دے دئیے جاتے ہیں جس کے بعد دیگر یوٹیلیٹی سروسز کے ادارے اسے کھود دیتے ہیں جس کی اجازت بھی وہ ہی بلدیاتی ادارے دیتے ہیں جو ترقیاتی کام سر انجام دلواتے ہیں جس کے پیچھے روڈ کٹنگ کی مد میں رقم بٹورنا ہوتا ہے، تیسری اہم وجہ یہ ہے کہ کاسمیٹک ترقیاتی کام اس لئے سر انجام دئیے جاتے ہیں تاکہ کچھ عرصے بعد سڑک یا کوئ اور ترقیاتی کام تباہ حال ہو جائے تو دوبارہ اس کی تعمیر ومرمت کے نام پر لیپا پوتی کی جاتی رہے، مذکورہ تین وجوہات کی وجہ سے کراچی میں کاسمیٹک ورک پروان چڑھ رہے ہیں جس کا واحد حل یہ ہی دکھائی دیتا ہے کہ کراچی میں کہیں بھی ترقیاتی کام سر انجام دیا جائے اس کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو ترقیاتی کاموں کی مکمل رپورٹ تیار کر کے صوبائی سطح پر رپورٹ پیش کریں کہ جو ترقیاتی کام سر انجام دے رہے ہیں ان کا معیار کس نوعیت کا ہے جبکہ انہیں میڈیا کو رپورٹ فراہم کرنے کا بھی اختیار ہو ایسی مانیٹرنگ کمیٹیاں ترقیاتی کاموں سے قبل متعلقہ علاقے کے معززین پر مشتمل بنائی جاسکتی ہیں جس میں تعمیراتی ماہرین شامل ہوں تو بہت بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں یا قبل از ترقیاتی کام سے پہلے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں جو اپنی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو یقینی بنوائیں اسی طرح ممکن ہے کہ کاسمیٹک ترقیاتی کاموں کا معیار بہتر ہو ورنہ کراچی میں گنے چنے ترقیاتی کاموں پر پیسہ برباد ہوتا رہے گا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں