فنی خرابی کے باعث پاکستان میں میزائل گرنے پر افسوس ہے، بھارتی وزارت دفاع نے معذرت کرلی

بھارتی وزارت دفاع راج ناتھ سنگھ
بھارتی وزارت دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پاکستان میں میزائل گرنے پر افسوس ہے۔ بھارت نے پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کا اعتراف کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مارچ کو مرمت کے دوران حادثاتی طور پر میزائل چل گیا جس پر حکومت نے سخت نوٹس لیا اور اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ میزائل گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک اُڑتی ہوئی چيز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی۔ جو میاں چنوں کے مقام پر گری۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یہ ایک سوپر سونک پروجیکٹ تھا جو ممکنہ طور پر میزائل تھا اور غیر مسلح تھا۔

یہ آبجیکٹ بھارت میں سو کلو میٹر اندر تھا، تبھی ہم نے اسے نوٹس کرلیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet