کراچی کے بلدیاتی اداروں میں ہونے والی کرپشن کے کیسز سرد خانے کی نذر

احتساب عدالت سکھر نے بڑا کام کر دکھایا

ترقیاتی کاموں میں خرد برد ثابت ہونے پر ٹی ایم اے سکھر کے ملازمین اور ٹھیکے داروں کو سزائیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) ٹی ایم اے سکھر کے ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کے الزامات ثابت ہونے پر احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے جس میں
بدعنوانی کے ریفرینس میں ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ترقیاتی کاموں میں سنگین بے ضابطگیاں ثابت ہونے کے بعد ملزمان کو سات سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں، ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کرنے پر 4 ٹھیکے داروں کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں ٹھیکے داروں کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے اطلاعات کے مطابق سزا پانے والوں میں سیاسی پارٹی کے رہنما کا ایک بھائی بھی شامل ہے
عرصے بعد بلدیاتی ادارے میں ہونے والی کرپشن پر کاروائی سے کراچی کے بلدیاتی اداروں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے اطلاعات ہیں کہ بلدیاتی اداروں نے ترقیاتی کاموں کی دستاویزات درست کرنے کے ساتھ آن گراؤنڈ ترقیاتی کاموں کے معائنے بھی کرنا شروع کر دئیے ہیں، ٹھیکے داروں نے بھی بلدیاتی اداروں کے افسران سے کہنا شروع کر دیا ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان سے درست سمت میں کام کروائیں اگر ہم سے جعلی کام کروانے کی کوشش کی تو اس کی اطلاع اعلی حکام کو دیں گے، صرف ایک بلدیاتی ادارے کے کیخلاف کاروائی ہوئی ہے تو اس کا اثر کراچی سمیت سندھ کے بلدیاتی اداروں پر پڑا ہے اگر تسلسل کے ساتھ کرپشن کے کیسز نمٹائے جائیں تو بلدیاتی اداروں میں بہتری آنے کے امکانات ہیں اور ممکن ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہونے کے ساتھ طویل المدتی منصوبے سامنے آسکیں گے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں