سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن سامنے نہ آسکا
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل دئیے جانے کے بارے میں اطلاعات زیر گردش ہیں، سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رواں سال کے مئی کے آخر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا کہا ہے لیکن اس کا اب تک کوئی باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے لہذا مذکورہ خبر کو مصدقہ قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے جو ڈی لیمیٹیشن کی گئی ہے اس پر اعتراضات کے ساتھ پٹیشن بھی دائر ہے ایسے میں پٹیشن پر کاروائی ہوتی ہے تو بالواسطہ اس کا اثر بلدیاتی انتخابات پر پڑسکتا ہے



