حرمین شریفین میں داخلے کے لیے توکلنا اسٹیٹس دکھانے کی شرط ختم

حرمین شریفین
سعودی حکام نے حرمین شریفین میں داخلے کےلیے توکلنا اسٹیٹس دکھانے کی شرط ختم کردی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے داخلے کےلیے حفاظتی تدابیر میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کےلیے زائرین کو اب توکلنا اسٹیٹس دکھائے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاحال حرمین شریفین میں داخلے کیلئے توکلنا ایپ پر اپنا اسٹیٹس امیون دکھانا ہوتا جس کے بعد ہی داخلے کی اجازت ملتی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کےلیے اجازت نامے کی شرط ختم کی تھی، بعدازاں سماجی فاصلہ اور غیرملکی زائرین کےلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کردی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet