کراچی کے شہری ذہنی اذیت کا شکار
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) کراچی کے چوپایوں میں لیمپی اسکن کی بیماری کے بعد شہری شدید مضطرب دکھائی دیتے ہیں، بیف کے گوشت کی بندش کے بعد اب چکن کے گوشت کھانے کے بعد سوشل میڈیا پر سوزش کی بیماریوں کی اطلاعات ہیں ایسی صورتحال میں جب بیف میں بیماریوں اور چکن کا گوشت کھانے سے بیماریاں سامنے آرہی ہیں شہری پریشان ہیں کہ وہ کونسا گوشت کھائیں خاص طور پر وہ خاندان شدید اضطراب میں مبتلا ہیں جن کی روزانہ کی خوراک کا حصہ گوشت پر مشتمل ہوتا ہے گزشتہ روز محکمہ بلدیات سندھ نے لیمپی اسکن بیماری کی صورتحال دیکھتے ہوئے سندھ میں مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کی ہے جس کے بعد یہ صورتحال واضح ہے کہ صورتحال درست نہیں ہے لائیو اسٹاک سندھ کی جانب سے بھی روزانہ کی بنیاد پر شہروں کے لحاظ سے لیمپی اسکن کے شکار جانوروں کی تعداد کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے، طبی ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ شہری گوشت کے استعمال سے اجتناب برتیں گوشت کھانا ہی ہے تو مچھلی کے گوشت کا استعمال کریں جو کہ گوشت میں سب سے صحت بخش گوشت ہے ورنہ کچھ عرصہ صبر کرلیا جائے تو بہتر ہے کیونکہ کچھ عرصے بعد جانوروں میں موجود بیماری پر قابو پالیا جائے گا.



