بلدیہ عظمی کراچی کی جراثیم کش اسپرے دم توڑ گئی

بلدیہ عظمی کراچی کی جراثیم کش اسپرے دم توڑ گئی

ضلعی بلدیات جراثیم کش ادویات کی مہم کی اضافی ذمہ داریاں سر انجام دینے پر مجبور

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ عظمی کراچی کی مانگے تانگے کی جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم کھڈے لائین لگی ہوئی ہے گزشتہ برسات کے کئی اسپیلز کے بعد کچرے اور سیوریج غلاظت کے باوجود بلدیہ عظمی کراچی کی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے میں ناکام رہی اسوقت کراچی میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ہے جو بلدیہ عظمی کراچی کی جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم کو قدغن لگا رہا ہے شہر میں کچرے سے زیادہ صورتحال سیوریج پانی کی وجہ سے ہے جہاں مکھیوں اور بالخصوص مچھروں کی افزائش میں تیزی آگئ ہے شہر میں ڈینگی ،ملیریا ،ٹائیفائیڈ سمیت دیگر وائرل بیماریاں سر اٹھائے ہوئے ہے ایسے میں جراثیموں کی مزید افزائش شہریوں کی صحت کیلئے خطرہ ہےجبکہ بلدیہ عظمی کراچی جو اسوقت جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ مہم چلانے میں بھی مشکل کا شکار ہے ضلعی بلدیات کی جانب سے کئ مرتبہ کہا جاچکا ہے کہ وہ مساویانہ بنیاد پر فیومیگیشن وینز بمعہ مشینز تقسیم کر دیں تاکہ مہم کو ہر ضلع اپنی مدد آپ کے تحت چلا سکے ضلعی بلدیات کے افسران کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پہلے بھی ٹاؤن کی سطح پر مہم اپنے طور پرٹاؤنز چلاتے تھے ایس ایل جی اے 2013 کے نفاذ کے بعد ٹاؤنز کی وینز بمعہ مشینز بلدیہ عظمی کراچی کو منتقل کر دی گئیں تھیں اب دوبارہ یہ وینز مل جائیں تو اتنی استطاعت رکھتے ہیں کہ ہر ماہ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم چلا لیں شہر کو اسوقت جراثیموں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے مہم کی رفتار کو ہر ماہ تک لیجانا ازحد ضروری ہو چکا ہے شہر میں ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد کا بڑھنا اچھا نہیں ہے جو یہ عیاں کر رہا ہے کہ شہر میں مکھیوں ومچھروں سمیت حشرات الارض کی تعداد بڑھ چکی ہے فیومیگیشن کیلئے یوسیز کے تعاون کو بھی حاصل کیا جاسکتا ہے اسلئے جراثیم کش ادویات کا اب بلدیہ عظمی کراچی کے پاس رہنا مناسب نہیں ہے جو اسوقت مہم چلانے کیلئے مانگ تانگ کی ادویات پر گزارا کر رہی ہے .

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں