سندھ کی سرکاری ملازمین کی تنظیمیں، تنخواہوں میں اضافے کیلئے سرگرم

سندھ کی سرکاری ملازمین کی تنظیمیں، تنخواہوں میں اضافے کیلئے سرگرم

سندھ حکومت نے تاحال تنخواہوں میں اضافے کی نوید نہیں سنائی

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)سندھ کی سرکاری ملازمین کی تنظیموں، ایسوسی ایشنز، لیبر ڈویژنز نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اضافے کے باوجود سندھ حکومت ودیگر صوبائی حکومتوں کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے اضافے کا نوٹس نہ لیا جانا افسوسناک ہے بلدیاتی اداروں میں بھی اس سلسلے میں زور وشور سے بحث جاری ہے اور اس سلسلے میں لوکل باڈیز کی ایسوسی ایشنز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ سندھ حکومت پر زور دیا جائے گا کہ وہ پندرہ فیصد تنخواہوں میں اضافے کا فوری نوٹیفیکیشن جاری کرے، لیبر یونینز کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تنخواہوں میں اضافے کیلئے پہل کی جس پر اس کے شکر گزار ہیں لیکن پہلا موقع ہے جب مہنگائی کے باوجود تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن کا جاری نہ کیا جانا افسوسناک ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں