مستحقین واجبات سے محروم، سابق اکاؤنٹ افسر کے واجبات کی ادائیگی کیلئے انچارج پے رول اورچیف اکاؤنٹ افسر اقبال شاہ ابصار عالم کے واجبات کے لیے برسرِ پیکار ہوگئے
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی و میونسپل کمشنر کو بھی انچارج پے رول اور چیف اکاؤنٹ افسر نے کھڈے سائٹ لگا ڈالا
ذرائع کے مطابق انچارج پے رول، چیف اکاؤنٹ افسر اقبال شاہ بلدیہ کورنگی کے سابقہ اکاؤنٹ افسر جعلی بھرتیوں کے ماسٹر مائنڈ کی ایما پر بلدیہ کورنگی کو ایک بار پھر جھٹکا دینے کے در پر ہیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ کورنگی میں ایک بار پھر جعلی بھرتیوں کا شور سنائی دینے لگا ذرائع کے مطابق سابقہ اکاؤنٹ افسر ابصار عالم نے ایک بار پھر بلڈیہ کورنگی میں پنجے گاڑھنا شروع کر دیئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلوڑ کی جانب سے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیر بلدیات سندھ ودیگر متعلقہ محکمہ جات کو لکھے گئے خط، جس میں واجبات کی ادائیگی میں درپیش مالی مسائل کا ذکر کیا گیا ہے لیکن دیگر ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بھول کر بلدیہ کورنگی کے انچارج پے رول شجاعت اور چیف اکاؤنٹ افسر اقبال شاہ نے سابق چیف اکاؤنٹ افسر کے واجبات کی ادائیگی کی فائل تیار کر کے اس کی ادائیگی کو ممکن بنا ڈالا زیر نظر تصویر میں اپ دیکھ سکتے ہیں کے ایس سی یو جی کا افسر جہاں پوسٹ ہوگا وہی سی سیلری وصول کریں گا لیکن ابصار عالم سیلمانی ٹوپی کے زریعے ہر کسی کو رام کرنا جانتے ہیں اسی وجہ سے
دیگر ملازمین میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے سال 2018-19 کی اضافی تنخواہوں کے بقایا جات سے ملازمین تاحال محروم ہیں جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکمہ جات کو خطوط بھی ارسال کر رکھے ہیں لیکن چیف اکاؤنٹ افسر اقبال شاہ،اور انچارج پے رول شجاعت نے دیگر ملازمین کا غصہ بڑھاتے ہوئے سابق جعلی بھرتیوں کے ماسٹر مائنڈ افسر ابصار عالم کے بقایا جات دلوانے کیلئے مصروف ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ جب دیگر ملازمین کو بقایا جات ادا نہیں ہوئے ہیں تو چیف اکاؤنٹ افسر کو کسی اور کو بقایا جات دلوانے کا کوئی حق نہیں پہنچتا جب ایک افسر وہ بھی سابق افسر کو بقایا جات ادا کئے گئے تو اقبال شاہ کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے جو دیگر ملازمین کے حقوق پامال کر کے اپنی خواہشوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں بلدیہ کورنگی کے ملازمین نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاویدالرحمن کلوڑ سے گزارش کی ہے کہ وہ بقایا جات کی کسی فائل پر دستخط نہ کریں بقایا جات کی ادائیگی ہو تو سارے ملازمین کی ہو کسی فرد واحد کو بقایا جات ملے تو ہم ملازمین احتجاج اور قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں.

بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین نے نمائندہ انقلاب کو بتایا کہ سابقہ چیئرمین نیئر کے دور میں ابصار عالم ایک کنگ کی حیثیت رکھتے تھے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کے انے کے بعد ابصار عالم کا بت پاش پاش کر دیا گیا تھا لیکن اک بار پھر جعلی بھرتیوں کا ماسٹر مائنڈ بلدیہ کورنگی میں اپنے پنجے گھاڑنے کے لیے تیار ہیں ان میں ان کا ساتھ انچارج پے رول شجاعت، اور چیف اکاؤنٹ افسر بلدیہ کورنگی کر رہے ہیں بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین کا وزیر بلدیات،سیکرٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی، اور خصوصاً محکمہ انسداد رشوت ستانی سے گزراش ہیں کہ بلدیہ کورنگی کے کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔



