یوسی 5 میں عمر فاروق روڈ پر غیر قانونی طور پر ترقیاتی کام کی انجام دہی
ورک آرڈر جاری ہونے کے بعد ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری ڈی ایم سی ایسٹ کی ہے
کراچی(رپورٹ: راؤ عبد الغفار)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ عمر فاروق روڈ کی تعمیر کے حوالے سے کراچی ایڈمن سوسائٹی پہنچے تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا علاقہ مکینوں ودیگر سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ روڈ کی تعمیر کا ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے ورک آرڈر جاری کیا جاچکا ہے جبکہ اس سے قبل ہی سڑک کی تعمیر کیلئے کام شروع کیا جاچکا ہے جو کہ درست نہیں،ترقیاتی کام کی انجام دہی کے حوالے سے دستاویزات طلب کی گئیں تو ٹھیکے دار یا کوئ اور دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نے موجود علاقہ مکینوں کو دستاویزی ثبوت بھی فراہم کئے لیکن موجود لوگوں نے کسی چیز کو نہ ماننے کا تہیہ کر رکھا تھا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی جب مذکورہ جگہ پر علاقہ مکینوں کو صورتحال بتا رہے تھے تو علاقہ مکینوں اور ایک سیاسی جماعت کے نمائندگان نے انہیں ترقیاتی کام جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ کام ہر صورت جاری رکھیں گے جبکہ عمر فاروق روڈ پر جو کام کیا جارہا ہے جو ٹھیکے دار سر انجام دے رہے ہیں ان کے پاس کام کروانے کیلئے کوئ دستاویزات موجود نہیں ہیں جس سے واضح ہے کہ ترقیاتی کام کی قانونی حیثیت صرف ڈی ایم سی ایسٹ کو حاصل ہے،رحمت اللہ شیخ کی جانب سے دلائل دئیے جانے کے باوجود ان کی ایک نہ سنی نہیں گئ اس کے مقابل علاقہ مکینوں کو اکسایا گیا کہ وہ مذکورہ علاقے کے کام جاری رکھنے کیلئے احتجاج کریں، دستاویزات کے مطابق مذکورہ روڈ کی تعمیر وبہتری کا ٹینڈر ڈی ایم سی ایسٹ نے کروایا تھا جس کا پروسس کے بعد ورک آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اسوقت یہ کام پی ڈبلیو ڈی سر انجام دے رہا ہے جس کے پاس کسی قسم کی کوئ دستاویزات موجود نہیں ہے ایک افسر کے مطابق یہ سڑک ڈی ایم سی ایسٹ کی حدود میں ہے جس کی تعمیر وبہتری کی ذمہ داری متعلقہ سوسائٹی یا ڈی ایم سی ایسٹ کی ہے لہذا زور زبردستی سے کام جاری رکھنا یا احتجاج کرناکسی طور پر بھی مناسب طرز عمل نہیں ہے.



