یوکرینی ماں نے بچے کی جان بچانے کیلئے انوکھا قدم اٹھا لیا

روس یوکرین تنازعہ
یوکرین کے شہر زپوریشیا میں روسی فوج کے قبضے کے بعد ایک ماں نے اپنے 11 سالہ بیٹے کی جان بچانے اور بہتر مستقبل کے لیے تنہا ہی ایک ہزارکلومیٹردور دوسرے ملک سلوفاكيا بھیج دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اوراس کی ماں کی جانب سے سلوفاكيا کی حکومت کولکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا، اس کے علاوہ اس کے ہاتھ پر فون نمبر بھی لکھا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماں نے بچے کو ٹرین میں بٹھاکر قریبی رشتے دار کے ہاں روانہ کیا جب کہ وہ خود اپنی بیمار ماں کی وجہ سے یوکرین چھوڑ کر نہ جاسکیں۔

تاہم بچہ جب سلوفاكيا پہنچا تو حکام نے ائیرپورٹ پر اس کا استقبال کیا اور ساتھ ہی ائیرپورٹ سے کئی تصاویر بھی جاری کیں، ائیرپورٹ پر موجود رضاکاروں نے بچے کو کھانا مہیا کیا اور پھر اس کے رشتے داروں کے گھر پہنچادیا۔

سلوفاكيا کی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا جس میں اس ننھے بچے کو ہیرو قرار دیا جب کہ بچے کے بلند حوصلے کی بھی تعریف کی گئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet